مطلقہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس کے بموجب مطلقہ خاتون نے مسلسل تنہائی سے عاجز آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ تروینی ساکن باپو نگر ایس آر نگر کو اس کے شوہر پرشانت نے 2 سال قبل طلاق دے دیا تھا اور وہ اپنے مکان میں رہنے لگی تھی۔ تروینی معاشی تنگی سے بھی پریشان تھی۔ اس کے نتیجہ میں اس نے یہ اپنے مکان میں زہر پی کر انتہائی اقدام کیا۔ ایس آر نگر پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔