مظاہرین کو دہشت گرد قرار دے کران پر گولی چلانے کا دفاع : ایران

   

ایران : ایرانی صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی برائے امور خواتین معصومہ ابتکار نے نومبر 2019ء کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکلنے والے مظاہرین کو ‘دہشت گرد’ قرار دیتے ہوئے ان پر گولیاں چلانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔معصومہ ابتکار کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے والے تخریب کار، فسادی اور دہشت گرد لوگ تھے۔ مغربی تہران کے قدس قصبے کے مقامی گورنر کی طرف سے مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے اور مظاہرین کو ہلاک کرنے کی حمایت کی ہے۔حکومت کی مقرب’ جماران’ نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں معصومہ کا کہنا تھا کہ قدس قصبے کی خاتون گورنر نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کا درست فیصلہ کیا تھا۔ میں نے اس خاتون کو دیکھا ہے، وہ ایک مضبوط اور بہادر خاتون ہیں۔