مظفرنگر ‘ سی اے اے مخالف احتجاجیوں پر 50 مقدمے

   

مظفرنگر ( یو پی ) 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے مظفرنگر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد کے اوقعات میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس طرح مخالف شہریت ترمیمی قانون احتجاجیوں کے خلاف اب تک درج مقدمات کی تعداد 50 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سیول لائینس پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر میں دیگر دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ احتجاجیوں نے آر اے ایف پر سنگباری کی تھی ۔ پولیس کئی نوجوانوں کے خلاف غیرضروری مقدمات درج کررہی ہے۔عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔