مظفر نگرفساد:گینگ ریپ کے دو ملزموں کو 20 سال قید اور جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ عدالت نے 2013 میں ضلع میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے دو ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ستمبر 2013 میں مظفر نگر ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات میں 65 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ استغاثہ کی وکیل ورندا گروور کے مطابق، 26 سالہ خاتون کے ساتھ مظفر نگر میں ستمبر 2013 کے فسادات کے دوران فوگانہ علاقے کے ایک گاؤں میں اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔