مظفر نگر: سکھ آدمی نے مسجد کیلئے زمین کا عطیہ دیا۔

,

   

مظفر نگر 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک 70 سالہ سکھ شخص نے گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لئے اراضی کا ایک خطہ بطور عطیہ دیدیا۔اس سکھ خاندان کے کے ایک فرد نے بتایا کہ گرو نانک جی کسی سے اس کے مذہب کے پیش نظر اس کے اس تھ پیش نہیں آتے تھے بلکہ انسانیت کا سبق دیا کرتے تھے اور سب کو ایک ہی نظر سے دیکھا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو مندر تعمیر کرنے کے لئے بھی زمین کا عطیہ دینے تیار ہیں۔سکھپال بیدی نے کہا کہ میں یہاں پیدا ہوا ہوں اور بڑا ہوں اب میری عمر 70سال ہوچکی ہے۔ میں نے کبھی اس علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات ہوتے نہیں دیکھا ہے یہاں کہ 2013ء میں مظفر نگر میں ہوئے فسادات کے باوجو دبھی یہاں کوئی فساد یا جھگڑا نہیں ہوا۔“ انہوں نے بتایا کہ ہم اسی رواداری کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
سماجی کارکن سکھ پال سنگھ بیدی نے ضلع کے پرکازی علاقہ میں اتوار کو یہ اعلان کیا۔ بیدی نے نگر پنچایت کے ذمہ دار ظہیر فاروقی کو 900 مربع فٹ کے پلاٹ کی دستاویزات حوالے کیا۔

پیرکازی ٹاؤن میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ بیدی نے کہاکہ وہ اس اقدام کے ذریعہ امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مساوات و باہمی احترام سے متعلق گرونانک کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ ان دونوں طبقوں کے عوام نے بیدی کے مثالی اقدام کی ستائش کی۔