مظفر نگر : یو پی کے مظفر نگر میں ایک مدرسہ کے 10 طلبا کی ضمانت منظور ہوگئی ہے جنہیں 20 ڈسمبر کو مخالف سی اے اے قانون پر احتجاج کے دوران گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ ان طلبا کے خلاف ایس آئی ٹی کو کوئی ثبوت نہیں ملا تھا جس پر ان کی ضمانت منظور ہوگئی ۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ طلبا کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہیں۔