مظفر نگر کی ناکہ بندی میں مائیگرینٹ ورکرس کے سفر پر روک

   

مظفر نگر (اترپردیش)۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں داخل ہونے کے تمام راستوں کو مہربند کردیا گیا ہے اور وہاں مائیگرنٹ ورکرس کی آمدورفت کو روکنے کیلئے زائد پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے کیونکہ اکثر مائیگرنٹ ورکرس پیدل سفر کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی سلسلہ وار حادثات پیش آئے ہیں اور متعدد اموات ہوئی ہیں۔ ضلع کے ہر سرحدی تلاشی مرکز پر ایک افسر کی زیرقیادت زائد پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ مائیگرینٹ ورکرس کو سفر سے روکنے کیلئے ہر داخلہ مرکز پر تعیناتی کیلئے 8 افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔