معاشیات پرپی ایم کی میٹنگ سے وزیر فینانس غائب

,

   

٭ وزیر فینانس نرملا سیتارمن جمعرا ت کو وزیراعظم مودی کی ماہرین معاشیات کے ساتھ میٹنگ سے غیر حاضر رہیں۔ اس پر کانگریس ایم پی ششی تھرور نے اپنے ردعمل میں سوال کیا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے؟ وزیر فینانس علیل معلوم ہوتی ہے۔ نرملا کے دفتر نے تھرور کے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر فینانس پہلے ہی ماقبل بجٹ مشاورتوں کے دوران صنعت کاروں ، ماہرین اور دیگر سے ملاقات کرچکی ہیں۔ اس لئے آج وہ پی ایم کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئیں۔