معاشی ایمرجنسی سے توجہ ہٹانے کی حکومت کی کوشش : کانگریس

   

نئی دہلی 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بی جے پی زیرقیادت حکومت پر انتقامی رویہ اختیار کرنے کی بناء پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس رکن اسمبلی ای شیو کمار کی ای ڈی کی جانب سے گرفتاری معاشی صورتحال کی جانب سے ابنائے وطن کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ گرفتاری کے فوری بعد شیوکمار نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اُن پر الزامات اور اُن کی گرفتاری سیاسی مفادات پر مبنی ہے اور حکومت کی سیاسی انتقام کی پالیسی کا اظہار ہے۔ شیوکمار کو ای ڈی نے رقم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے۔