کولمبو : چین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا سے معدومی کے خطرے سے دوچار ایک لاکھ بندر خریدے گا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ماحولیاتی گروپوں کے احتجاج کے باوجود سری لنکا نے چین کی جانب سے معاشی بحران میں گھرے ملک سے ایک لاکھ معدومی کے خطرے سے دوچار بندر خریدنے کی تصدیق کر دی ہے۔سری لنکا کی وزارت زراعت کے اعلٰی افسر گوناڈاسا سماراسنگھے نے بتایا کہ ’چین کی نجی کمپنی نے زْولوجیکل گارڈنز سے رابطہ کیا ہے جو کہ جانوروں کی افزائش نسل کرتے ہیں۔‘سماراسنگھے کہتے ہیں کہ ’ہم ایک ہی بار ایک لاکھ بندر نہیں بھیجیں گے۔