ممبئی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کی جی ڈی پی شرح رواں مالی سال گھٹ کر 1.1 فیصد ہوسکتی ہے۔ ایس بی آئی کی ایک ریسرچ رپورٹ نے آج یہ بات کہی اور بتایا کہ اس کا ایک اہم سبب کورونا وائرس وباء کا معیشت پر اثر ہے۔ 2019-20ء کے دوران معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے کچھ زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو پہلے 5 فیصد بتایا جارہا تھا تاہم مہلک وائرس نے دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کر رکھا ہے اور زائد از 1.3 لاکھ جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی ہے جس کے دوران 20 اپریل سے بعض شعبوں کیلئے نرمی کا اعلان کیا ہے۔