معاشی تنگی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 27 سالہ خاتون مزدور پدما نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ نہرو نگر کی ساکن پدما معاشی تنگی کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں اس نے 5 جولائی کو اپنے مکان میں خودسوزی کی کوشش کی تھی جس میں شدید طور پر جھلس گئی تھی اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔