معاشی مسائل کا شکار تلنگانہ کے شخص کی دبئی میں خودکشی

   

حیدرآباد15 نومبر(یواین آئی)معاشی مسائل اور تنخواہ مناسب طورپر نہ ملنے پر تلنگانہ کے ایک شخص نے دبئی میں خودکشی کرلی۔اس کی شناخت ضلع جگتیال،کورٹلہ رورل منڈل،آئلاپوردیہات کے رہنے والے 50سالہ کے بھومیا کے طورپر کی گئی ہے ۔اس کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ تین دن پہلے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ شخص روزگار کے لئے گذشتہ 12سال سے دبئی میں مقیم تھا۔اسی دوران دو سال پہلے وہ اپنے آبائی گاوں واپس ہوگیااور پھر دبئی روزگار کیلئے گیا تھا۔