معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ گیاس ڈیلیوری بوائے کی خودکشی

   

حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر گیاس سیلنڈر ڈیلیوری بوائے نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ محمد حامد خان ساکن رکھشا پورم کالونی سنتوش نگر سرینواسا گیاس ایجنسی میں گیاس ڈیلیوری کیا کرتا تھا اور تین ماہ قبل سیلنڈر اٹھانے کے دوران اس کی انگلی میں فریکچر آیا تھا اور وہ رخصت پر تھا اور معاشی تنگی کا شکار ہوگیا تھا ۔ حامد خان نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان کے کمرے میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ متوفی کی بیوی جھانگیرا بانو نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔