معاشی گراوٹ کو پلٹنے منموہن سنگھ کی 5 اصلاحی تجاویز

,

   

نئی دہلی ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے معاشی گراوٹ کو پلٹنے کیلئے پانچ اقدامات تجویز کئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ اقدامات ساخت سے متعلق ہیں اور مسلسل جاری رکھے جانے والے بھی ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سرویسز ٹیکس) کو ’’واجبی‘‘ بنانا چاہئے حالانکہ کچھ مدت تک ریونیو کا نقصان ہوگا۔ انھوں نے اگریکلچر میں نئی جہت پیدا کرنے اور دیہی کھپت کو بڑھانے کے طریقے ڈھونڈنے پر زور دیا۔ انھوں نے یہ بھی تجویز رکھی کہ روزگار کے بڑے شعبوں جیسے ٹکسٹائل، آٹوموبائل اور ہاؤزنگ میں بھی نئی جہت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔