سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا انتقال ہوا۔ میت گھر لیجاتے وقت زید کی بیوہ نے زید کے بھائی بہنوں اور دیگر رشتہ داروں کو گواہ رکھ کر روبرو میت پکار کر حسب ذیل الفاظ کہے ’’میں زرمہر معاف کی سب لوگ گواہ رہیں قیامت کے دن‘‘ ایسی صورت میں کیا اب زوجہ مہر طلب کرسکتی ہے ؟ بینوا تؤجروا
جواب : بشرط صحت سوال صورت مسئول عنہا میں زید کی بیوہ نے میت کے ذمہ سے اپنا مہر معاف کردیا ہے اور اس کے گواہ بھی موجود ہیں تو زید کے ذمہ سے مہر ساقط ہوگیا۔ اب زید کی بیوہ کو مطالبئہ مہر کا کوئی حق نہیں۔ امرأۃ المیت اذا وھبت المہر من المیت جاز۔ عالمگیری جلد اول صفحہ ۳۱۶
فقط واﷲ تعالٰی اعلم