معتمد دفاع نے کتاب ’فورس اِن اسٹیٹ کرافٹ‘کا اجراء کیا

   

نئی دہلی: ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ ایئر مارشل دیپ تیندو چودھری اور این ڈي سی میں پریزیڈینٹ چیئر ایکسی لینس ایئر وائس مارشل، ارجن سبرامنیم (ریٹائرڈ) کے ذریعہ لکھی گئی کتاب فورس اِن اسٹیٹ کرافٹ کا آج اجراء کیا۔یہ کتاب انسداد دہشت گردی آپریشن، شمال مشرقی خطے میں تنازعات، فضائی قوت، جوہری صورتحال جیسے موضوعات پر مضامین کا مجموعہ ہے ، جن میں نظریاتی تفہیم اور قومی سلامتی کے پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔