ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج آف انجینئرنگ ٹکنالوجی
حیدرآباد۔ /29 ستمبر، ( سیاست نیوز) معذورطالبہ مس شاہین بانو اس سال اوپن اسکول ٹاپس سے انٹر کامیاب کرنے کے بعد انجینئرنگ کرنے کی خواہشمند تھیں۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں ایم اے حمید سے کونسلنگ کے ذریعہ ان کو ڈاکٹر وی آر کے ویمن کالج آف انجینئرنگ میں بالکل فری داخلہ دیا گیا اور بس ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی بالکل مفت فراہم کی گئی۔ رنگیلی کھڑکی عالیجاہ کوٹلہ یاقوت پورہ کی رہنے والی یہ ہونہار طالبہ جب سیاست ایجوکیشن فیر میں اپنی والدہ کے ساتھ شریک ہوئی تھیں ان کے حوصلہ کو سب قدر کی نظر سے دیکھ رہے تھے۔ ڈاکٹر وزارت رسول خان مرحوم کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے یہ عظیم اور سنہری موقع دیا جارہا ہے۔