معروف ماہر معاشیات بی پی آر وٹھل کا دیہانت

   

حیدرآباد 19 جون ( پی ٹی آئی ) معروف ماہر معاشیات بی پی آر وٹھل کا آج دیہانت ہوگیا ۔ انہوں نے دسویں فینانس کمیشن رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ ان کی عمر 93 سال تھی اور پسماندگان میں بیوہ ‘ دختر و دو فرزند شامل ہیں۔ وٹھل 1950 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار تھے اور پیرانہ سالی کی وجہ سے آج صبح ان کا انتقال ہوگیا ۔ انکے فرزند سنجے بارو نے یہ بات بتائی ۔ سنجے بارو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر تھے ۔ وٹھل نائب صدر نشین اے پی منصوبہ بندی بورڈ بھی رہ چکے تھے۔