معر وف مراٹھی اداکار رمیش بھٹکر چل بسے ۔ 

,

   

ممبئی : مشہور و معروف مراٹھی اداکار رمیش بھٹکر آج کینسر کی وجہ سے بعمر ۷۰؍ سال انتقال ہوگیا ہے ۔ ان کی اہلیہ مرلی دھلیہ بھاسکر جو بمبئی ہائی کورٹ کی جج ہیں ۔ ٹی وی سیریلس ’’ کمانڈر ‘‘ او ر’’ ہیلو انسپکٹر ‘‘ ان کے مقبول سیریلس تھے ۔ ان کے انتقال سے بالی ووڈ کے کئی فنکار وں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔ انوپم کھیر نے ٹوئیٹر پر کہا کہ رمیش بھٹکر کی موت کی خبر سن کر انہیں بہت صدمہ پہنچا ہے ۔

میری ان سے فلم ’’ دی ایکسڈنٹل پرائم منسٹر ‘‘ کے سیٹ پر یاد گار ملاقات رہی ۔ بھگوان ان کی روح کو شانتی دے او رورثاء کو صبر عطا فرمائے ۔ ‘‘ بالی ووڈ اداکارہ سونالی کلکرنی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمیش جی بہت اچھے انسان تھے ۔ خوبصورت اداکار اور عام آدمی کی طرح رہا کرتے تھے ۔ میں ہمیشہ انہیں یاد رکھوں گی ۔