معصوم بچی سے زیادتی ،ملزم گرفتار

   

ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے امڈارا پولیس اسٹیشن نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو ملزم نوجوان نے معصوم لڑکی کو لالچ دے کر زیادتی کی کوشش کی۔ گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولس کیس درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔