معمر اور معذور افراد 15 منٹ میں طواف مکمل کرنے لگے

,

   

مکہ مکرمہ ۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ امورکی جنرل پریذیڈنسی نے معذوروں اور معمر افراد کو طواف میں غیر معمولی سہولت فراہم کر دی۔ دونوں زمروں میں شامل افراد خصوصی نظام کی بدولت 15 منٹ میں طواف مکمل کرنے لگے۔ ویب سائٹ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے معمرافراد کو وہیل چیئرز کے ذریعے طواف کروانے کے لئے 155 میٹر طویل قطار بنا دی ہے جس پر بیک وقت 45 وہیل چیئرز چلائی جا سکتی ہیں۔مذکورہ سہولت کی وجہ سے ممعر اور بیمار حضرات 10 سے 15 منٹ میں طواف مکمل کرلیتے ہیں۔جنرل پریذیڈنسی نے معذوروں کیلئے دوسری لائن مختص کی ہے یہ 145 میٹر طویل ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے زیادہ قریب ہے۔یہ ایسے افراد کے طواف کیلئے مختص ہے جنہیں وہیل چیئر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے50 افراد بیک وقت کسی دشواری کے بغیر طواف کرنے لگے ہیں۔ ایک معمر زائر خاتون غضیل الشیبانی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کے لئے پہنچیں۔ یہاں نہ صرف کورونا وائرس سے بچاو کے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں ۔