معمر شخص کی حرکت سے انسانیت شرمسار

   

Ferty9 Clinic

جگتیال میں رشتہ کے دادا کی گھناؤنی حرکت سے کمسن لڑکی حاملہ
جگتیال۔/18 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اخلاق سے گری ہوئی حالت میں بھی انسان کبھی رشتہ داری کے تقدس کو پامال ہونے نہیں دیتا لیکن موجودہ دور میں ایسے ایسے انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کی مثال شاید ہی ماضی میں دیکھنے کو ملی ہو۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں ضلع جگتیال کے شخص نے اپنی ہی پوتی کے ساتھ بری اور غلط حرکت کرتے ہوئے اس کو حاملہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال شہر کے محلہ پرانی پیٹھ سے تعلق رکھنے والی ویشنوی جو کستوربا گاندھی اسکول سارنگا پور میں 10 ویں جماعت کی طالبہ ہے گزشتہ گرمائی تعطیلات میں اپنے مکان آئی ہوئی تھی۔ اس کے پڑوس میں اس کے حقیقی دادا کا چھوٹا بھائی برہمیا ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نے اپنی پوتری 15 سالہ ویشنوی کو کام کے بہانے گھر بلا کر غیر انسانی حرکت کرتے ہوئے اسے ڈرا دھمکاکر چھوڑ دیا۔ اس نے لڑکی کو کسی سے تذکرہ کرنے پر جان سے ماردینے کی دھمکی دی، جس پر لڑکی نے ڈر کر اس واقعہ کی تفصیلات کا کسی سے ذکر نہیں کیا۔ تعطیلات کے اختتام پر دوبارہ اسکول کی تعلیم کے آغاز پر طالبہ اسکول روانہ ہوگئی۔ چند یوم قبل لڑکی نے درد شکم کی شکایت کی ۔ اسکول انتظامیہ نے معائنہ کروایا جس میں پتہ چلا کہ لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہے ۔ ڈاکٹرس کی اطلاع پر اسکول ہیڈ ماسٹر نے لڑکی کی والدہ کو فون کرکے بتلاتے ہوئے اسکول بلایا اور لڑکی کو گھر واپس روانہ کردیا۔ والدین نے گھر لاکر تفصیلی معلومات حاصل کی تو ساری حقیقت سامنے آئی۔ جس پر والدین نے فوری پولیس میں شکایت درج کروائی۔ جگتیال سرکل انسپکٹر آر پرکاش نے یہ تفصیلات بتائی اور کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لڑکی کے رشتہ کا دادا جو ایک مقدس پیشہ سے وابستہ تھا اور وظیفہ پر سبکدوش ہوکر ایسی حرکت کرتا ہے تو پھر دیگر انسانوں کا کیا حال ہوگا۔ سرکل انسپکٹر پرکاش نے بتایا کہ پولیس اس سلسلہ میں سخت اقدام کرے گی۔ خاطی کے خلاف ثبوت حاصل کرنے کیلئے لڑکی کا ڈی این اے ٹسٹ بھی کروایا جارہا ہے۔