معمولی بارش پر بھی کوہیر کی اہم سڑک ناقابل عبور

   

کوہیر /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں واقع ایک اہم سڑک جوکہ قومی شاہراہ نمبر 65 کو جوڑتے ہوئے کوہیر ٹاون کا احاطہ کرتی ہے یہ اہم سڑک کوہیر میں واقع مشین بھگیرتا واٹر پمپ نوٹ بک اسکول کے بالکل سامنے واقع ہے ۔ معمولی بارش کی وجہ سے یہاں پانی جمع ہوگیا یہاں سے پانی باہر جانے کیلئے کوئی دوسرا متبادل راستہ نہیں ہے ۔ اس وجہ سے سڑک پر بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ عوام کا راستہ چلنا مشکل ترین ہوگیا ہے ۔ حد تو یہ ہوگئی ہے کہ موٹر گاڑیاں بھی اس پر چلانے کیلئے گڑھوں کی وجہ سے خوف کھا رہے ہیں اور اسکول جانے آنے والے طلباء و طالبات کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایک زرعی ٹریکٹر سڑک پر واقع سائیڈرین میں گر گئی جس کی وجہ سے عوام اور راستہ چلنے والوں کو شدید پرشیانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کوہیر کی عوام نے ارباب مجاز سے خواہش کی ہے کہ اس خستہ ہال سڑک کو فوری طور پر تعمیر و مرمت کریں اور راہگیروں راحت پہونچائیں ۔