معمولی جھگڑے پر دامادنے ساس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی

   

حیدرآباد۔ 10فروری (یو این آئی) معمولی واقعہ پر دامادنے اپنی ساس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔یہ چونکا دینے والا واقعہ اے پی کے ضلع نیلور میں کل شب پیش آیا جس کے بعد علاج کے لئے خاتون کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لکشمماں کی بیٹی جئے اماں کی شادی وینکٹ رمنا سے ہوئی تھی۔جئے اماں کی صحت کی خرابی پر وہ اپنے والدین کے مکان اپنے شوہر کے ساتھ پہنچی۔کل شب اس جوڑے میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد وینکٹ رمنا نے اپنی بیوی کو طمانچہ رسید کردیا۔اس پر ساس لکشمماں نے بیچ بچاو کی کوشش کی۔اس پر آپے سے باہر ہوکر داماد،وینکٹ رمنا نے اپنی ساس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔اس کی چیخ وپکار سن کر مقامی افراد اس کو بچانے کے لئے آئے اور آگ بجھاتے ہوئے اس کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کی گئی شکایت پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔