حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) قابلیت کے لحاظ سے معمولی ملازمت میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 33 سالہ سندیپ کمار نے خودکشی کرلی ۔ سندیپ کمار پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو نہرو نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو ان کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے روزگار حاصل نہیں ہو رہا تھا ۔ اور اس بات سے وہ شدید تکلیف کا شکار تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔