معیشت کو مستحکم بنانے آر بی آئی کے اہم اقدامات کا اعلان

,

   

شرح سود میں اقل ترین سطح تک کمی، قرض کی وصولی تین ماہ کے لیے موخر
گھر اور کار خریدنے والوں کو راحت

ممبئی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی شرح سود میں غیر متوقع طور پر زبردست کمی کی ہے جو 2000 کے بعد اقل ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں قرض کی باز ادائیگی کو آئندہ تین ماہ تک موخر کردیا ہے تاکہ قومی معیشت کے استحکام میں مدد کی جاسکے کیوں کہ یہ معیشت گزشتہ چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ بری طرح انحطاط پذیر ہوئی ہے۔ مرکزی بینک نے جو مارچ سے تاحال اپنا مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس دو مرتبہ آگے بڑھاچکی ہے، قرض کی بازادائیگی کو یکم جون سے 31 اگست تک ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے علاوہ ازیں کمپنیوں کے لیے بینک گروپ رعایت کی حد میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ماقبل و مابعد برآمدات قرض کو ایک سال سے 15 ماہ تک بڑھادیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کی ضرورتوں سے نمٹنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے زائد تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ آر بی آئی نے شرح سود میں کمی کرتے ہوئے ماہانہ قرض کی وصولی کو جون سے اگست تک تین ماہ کے لیے ملتوی رکھنے کی اجازت دی ہے۔ جس سے گھر اور موٹر گاڑیاں خریدنے والے گاہکوں کو راحت پہونچے گی۔ دنیا بھر کو گرفت میں لینے والی خوفناک وباء کووڈ۔19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈائون کے سبب عام زندگی عملاً مفلوج ہے۔