معیشت کی بحالی کے لئے راست عوام کو پیسہ دیں۔ بنرجی کا راہول سے استفسار

,

   

یہاں پر ادھار کی بنیاد پر پی ڈی ایس یا پھر عارضی راشن کارڈ ہونا چاہئے تاکہ جہاں کہیں پھنسے ہوئے لوگ ہیں انہیں ضرورت کے مطابق راشن مل سکے۔

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی جو ماہرین معیشت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے بات کررہے ہیں‘ اب انہوں نے نوبل انعام یافتہ ابھجیت بنرجی سے بات کی ہے جنھوں نے مشورہ دیا ہے کہ تیزی کے ساتھ معیشت میں بحالی اگر حکومت چاہتی ہے تو راست عوام کے ہاتھوں میں پیسے دینے چاہئے۔

یہاں پر ادھار کی بنیاد پر پی ڈی ایس یا پھر عارضی راشن کارڈ ہونا چاہئے تاکہ جہاں کہیں پھنسے ہوئے لوگ ہیں انہیں ضرورت کے مطابق راشن مل سکے۔

YouTube video

خاص طور پر مہاجرین کے متعلق بات کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ”یوپی اے کے آخری سالو ں میں جن خیالات کا اپنایاگیاتھا جس کو موجودہ حکومت نے بھی اپنایا وہ ادھار کو قومی بنانا ہے اورپھر اس کا استعمال عوامی تقسیمی نظام اور دیگر چیزوں کے لئے اس کا استعمال کرنا ہے۔

پی ڈی ایس پر ادھار کی بنیادی سے دعوی جہاں کہیں بھی کئے جائیں قابل قبول ہوتے ہیں‘ اب بھی ا س کی اہمیت برقرار ہے“۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگلے چھ ماہ کے لئے ہر کسی کوایک عارضی راشن کارڈ کی فراہمی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی غلط فہمی پیش نہیں ائے۔کیونکہ پھر ایک بڑی تعداد میں لوگ مقامی راشن شاپ کو جاسکیں گے۔

بنرجی نے اشارہ دیا کہ کس سے چیزیں گرائیں گی”یہ وہی خیال ہے جس کے متعلق کسی نے نہیں سونچا ہے جو حقیقت میں کام کررہا ہے۔اور پھر اس کے بعد کمائی کرنا ہے۔ اور آپ اس کے متعلق کوئی فکر نہ کریں۔ اور وہ یہ ہے کہ ختم ہوجائے گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”حقیقی پریشانی یہ ہے کہ معیشت کا کیسے احیاء عمل میں لایاجائے‘ اور خاص طور پر یہ ایک سونچ کہ اس وباء سے مشق کے مقابلے کے وقت میں یہ کیسے ممکن ہے“۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایم ایس ایم ای کے شعبہ کو نشانہ بنانا ہے مذکورہ درست طریقہ ہوگا۔بنرجی نے کہاکہ ”یہ مطالبہ کے بارے میں زیادہ ہے۔ہر ایک کے ہاتھ میں پیسہ دینا‘ تاکہ وہ دوکانوں سے خریدی کرسکیں‘یا وہ صارفین کا سامان خریدیں۔

لہذا ایم ایس ایم ای کا ایک گروپ وہ چیزیں تیار کریں جو لوگ چاہتے ہیں۔ لوگ خریدی نہیں کررہے ہیں۔ اگر ان کے پاس پیسے ہوں اور یا پھر آپ انہیں پیسہ دینے کا وعدہ کریں‘ یہ نہیں کہ ابھی پیسہ موجود نہیں ہیں“۔

اس کے لئے ایک مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سرخ زون میں ہے اس کو بھروسہ دلایاجائے کہ جب کبھی لاک ڈاون اٹھے گا تمہارے اکاونٹ میں پیسے جمع کرادئے جائیں گے‘ کہیں 10000روپئے تمہارے اکاونٹ میں جمع ہوں گے آپ خر چ کریں۔

”میں سمجھتاہوں یہ معیشت کی بحالی کا سب سے آسان راستہ ہوگا۔کیونکہ پھر جب ایم ایس ایم ای کے لوگوں کو پیسے ملیں گے‘ وہ اس کو خرچ کریں گے او رپھر عام طور پر وہ چین کا ردعمل بنے گا“

۔راہول گاندھی کے بعد دوسرے سریز میں بنرجی کی بات چیت سابق آر بی ائی گورنر راگھو رام راجن سے ہوگی۔