معین قریشی کیس : حیدرآبادی بزنس مین گرفتار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گوشت کے برآمد کنندہ متنازعہ تاجر معین قریشی اور دوسروں کے خلاف جاری رقمی ہیر پھیر کے مقدمہ کی تحقیقات کے ضمن میں حیدرآباد کے ایک صنعت کار سانا ستیش بابو کو گرفتار کرلیا جنھوں نے گزشتہ سال سی بی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اِس مقدمہ کو ایک سنسنی خیز موڑ دے دیا تھا۔ حیدرآباد کے اِس بزنس مین کو قبل ازیں ای ڈی کے مقدمہ میں گواہ کی حیثیت سے طلب کیا گیا تھا لیکن تیزی سے تبدیل شدہ منظر پر وہ ملزم کی حیثیت سے اُبھر گئے اور اُن کے خلاف بھی مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ مرکزی تحقیقاتی ادارہ کے عہدیداروں نے کہاکہ سانا ستیش بابو کو جمعہ کو رات دیر گئے انسداد رقمی ہیر پھیر قانون کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔