جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگ کلو میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5.41 بجے آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کور ضلع سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔