مغربی بنگال الیکشن پانچویں مرحلہ کیلئے کل پولنگ

,

   

کولکاتا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلہ کیلئے ریاست کے 6 اضلاع کی 45 نشستوں کیلئے ہفتہ 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پانچویں مرحلہ کیلئے 319 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 39 خواتین شامل ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے آخری لمحات تک کوششیں کی جارہی ہیں۔ جے پی نڈا نے شمالی 24پرگنہ میں عوام سے خطاب کیا جبکہ ممتا بنرجی نے 3 ریالیوں سے خطاب کیا۔