حیدرآباد۔مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)مغربی بنگال کے جاریہ انتخابات میں سات اسمبلی حلقوں اپنے سات امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔
مذکورہ پارٹی نے منگل کے روز اعلان کیاکہ وہ اتہار‘ جالانگا‘ ساگردیہی‘ بھارت پور‘ مالات پور‘ راتاؤ‘ اور اسنسول اترکی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔
تین دن قبل سیاست ڈاٹ کام نے 3اپریل کے روز خبر دی تھی کہ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم پانچ سے اٹھ سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارسکتی ہے۔
مغربی بنگال کے انتخابات میں اس وقت اے ائی ایم ائی ایم کے سامنے روکاٹیں پیدا ہوگئی تھیں جو اسدالدین اویسی کی پارٹی کو انڈین سکیولر فرنٹ کے عباس صدیقی نے انہیں دھوکہ دیا اور بعد میں ان کی ریاستی انچارج نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔
ریاست کے مشرقی حصہ میں فور فورا شریف کی درگاہ کے متولی اور ایک بااثر عالم دین صدیقی نے اویسی کے بجائے لفٹ کانگریس اتحاد کے ساتھ جانے کو ترجیح دی تھی۔
صدیقی کے فیصلے نے اویسی کے سارا کھیل بگاڑ دیا‘ جس کو ائی ایس ایف کے ساتھ ملکر 20سیٹوں پر مقابلہ کرنا تھا‘ اور ان حلقوں پر جیت حاصل کرنا کی کوشش کرنا تھا جہاں پر مسلمانوں کی آبادی 40فیصد یا اس سے زیادہ کی ہے۔
پارٹی کے ایک سینئر قائد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاتھا کہ پارٹی کا منصوبہ مرشد آباد سے بھی مقابلہ کرنا کا ہے جہاں پر مسلمانوں کی آبادی کا تناسب عام طور سے 80فیصد ہے۔