نئی دہلی : مغربی بنگال اور آسام میں کل پہلے مرحلہ کی پولنگ ہورہی ہے ۔ مغربی بنگال کے 5 اضلاع میں پہلے ہوئے 30 اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے 5 اضلاع میں سنٹرل فورس کی 732 کمپنیاں تعینات کی ہیں ۔ 191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 73 لاکھ ووٹر کریں گے ۔ پچھم مدنی پور میں بی جے پی کے ورکر کی نعش دستیاب ہوئی ہیں ۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی لال موہن پارٹی کا حامی تھا ۔ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے مبینہ طور پر اسے ہراساں کیا ہے ۔ آسام میں پہلے مرحلہ کیلئے 47 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 81 لاکھ ووٹرس 264 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ آسام کے 11 اضلاع میں ہونے والی رائے دہی کیلئے 11537 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔