مغربی بنگال ریلوے اسٹیشن میں ٹرین پر حملے

,

   

بیتوادھاری۔ایک پولیس افیسر نے کہاکہ اتوار کی شام کوایک گروپ نے مغربی بنگال کے ضلع نادیا میں بیتوا دھاری ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک مقامی ریل پر حملہ کرکے اس کونقصان پہنچایاہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی فوری جانکاری نہیں ملی ہے۔

مذکورہ گروپ بی جے پی کی برطرف ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ کلمات کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہا تھا۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ ایک سڑک کو بند کرکے احتجاج کررہے تھے جب پولیس نے ان کاتعقب کیاتو اس میں سے کچھ لوگ مذکورہ اسٹیشن میں داخل ہوئے او رپلیٹ فارم پرکھڑی ایک ٹرین پر پتھر پھینکا شروع کردیا۔

انہوں نے کہاکہ لال گولہ لائن پر چلنے والی ٹرین خدمات اس حملے کی وجہہ سے متاثرہوئے ہیں