مرشد آباد: شہر کے جیاگنج میں تین افراد پر مشتمل ایک خاندان کا قتل کے سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ متوفین کی شناخت 35سالہ بندھوپرکاش، اس کی بیوی 30سالہ مونڈل پال اور ان کا بیٹا 6سالہ آنگن بندھو پال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اے این آئی خبرکے مطابق بندھو پرکاش ایک خانگی اسکول میں ٹیچربتایا گیا ہے۔ اور اس کی مونڈل پال بیوی گھریلو خاتون بتائی گئی۔ مونڈل پال حاملہ بتائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ان تینو ں کو کسی تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا ہے۔
متوفی بندھو پرکاش کا بھائی سوجے گھوش نے بتایا کہ پرکاش ایک خانگی اسکول گوسائی گرام ساہاپارا پرائمری اسکول میں ٹیچر تھا۔ وہ یہاں پچھلے 20سال سے برسرخدمت ہے۔وہ پہلے سہاپور میں رہتاتھا بعد ازاں وہ اپنے بیٹے کی تعلیم کے سلسلہ میں مرشد آبادمنتقل ہوگیا۔“ اس خاندان کے قتل کی وجہ سے سارے علاقہ میں غم وغصہ کا ماحول چھاگیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔