کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات (7 ستمبر) کو ایم ایل اے کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا۔ ایم ایل اے کی تنخواہ میں 40 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اسمبلی میں کہا کہ میری تنخواہ میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے، کیونکہ میں طویل عرصے سے کسی قسم کی تنخواہ نہیں لے رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل ایز کی تنخواہ دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت کم ہے۔ اس لیے ان کی تنخواہ میں 40 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے۔ اب ریاستی وزراء کی ماہانہ تنخواہ 10,900 روپئے سے بڑھا کر 50,900 روپئے کردی گئی ہے۔وہیں کابینہ کے وزراء کے معاملے میں یہ رقم 11,000 روپے سے بڑھا کر 51,000 روپے کر دی گئی ہے۔ کابینہ کے وزراء، وزرائے مملکت اور ایم ایل ایز جو ماہانہ تنخواہ کے علاوہ دیگر اضافی الاؤنس حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔