مغربی بنگال میں انتخابی مہم ایک دن پہلے ہی ختم

,

   

تشدد کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے ہندوستان کے انتخابی تاریخ میں پہلی نوعیت کی کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال میں انتخابی مہم ایک دن پہلے ہی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ دراصل انتخابی مہم جمعرات کی شب 10 بجے تک جاری رہنی تھی۔ کولکتہ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی ورکرس کے درمیان تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے 24 گھنٹے قبل ہی مہم روک دینے کا حکم دیا۔ عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی الیکشن کمشنر چندرابھوشن کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے دستوری اختیارات استعمال کرتے ہوئے پہلی مررتبہ ایسی کارروائی کرنی پڑی ہے۔