مغربی بنگال میں بجلی گرنے سے 18 افراد ہلاک

   

کولکاتا، 25 جولائی (یو این آئی)گزشتہ روز مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 18 ہو گئی ہے ، جن میں زیادہ تر کسان شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کی اطلاع کے مطابق یہ ہلاکتیں بانکورہ، مشرقی بردوان (پوربا)، اور مغربی مدنی پور اضلاع میں ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب متاثرہ افراد کھلے کھیتوں میں دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی میں مصروف تھے ۔ کل 18 اموات میں سے صرف نو بانکورا ضلع سے ہوئیں، 6 ہلاکتیں مشرقی بردوان سے اور 3 مغربی مدنی پور سے رپورٹ ہوئیں۔ تمام متاثرین مرد تھے جو کھلے کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور طوفان و بجلی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بانکورا میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے تمام 9 افراد کی شناخت ہو چکی ہے ۔ گزشتہ رات سے آج صبح تک ہونے والی موسلادھار بارش نے کولکاتا میں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ شہر کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔

اسکول کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک
جھالاواڑ، 25 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے منوہرتھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح پیپلودی گاؤں کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ وزیر تعلیم مدن دلاور کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیپلوڈی گاؤں کے مڈل اسکول میں پیش آیا جہاں تین بچے موقع پر ہی ہلاک اور متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔ زخمی بچوں کو منوہرتھانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دلاور نے کہا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو موقع پر جاکر تمام انتظامات کرنے اور زخمی بچوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائیں گے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اسکول کی چھت کیوں گری۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے اور ضلع کلکٹر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر تعلیمی افسران کو موقع پر جانے اور مدد کے لئے کہاگیا ہے ۔

حکام نے بتایا کہ پانی بھرنے اور سڑکوں پر پلاسٹک و دیگر کچرے کی وجہ سے نالے بند ہو گئے ، جس سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے مختلف مقامات پر پانی نکالنے کے لیے پمپ نصب کیے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے ۔