مغربی بنگال میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم

   

کولکتہ ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام ) غیر قانونی دراندازی اور مبینہ ترنمول کانگریس کی ناقص حکمرانی اور این آر سی کے نفاذ کے تیقن کے ساتھ بی جے پی اپنی ریاستی رکنیت میں مزید 77 لاکھ کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ بی جے پی قائدین کے بموجب اس کے نئے ارکان کی اکثریت 25 تا 40 سال عمر کے زمرہ کی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان بی جے پی کو پسند کرنے لگے ہیں ۔ اضلاع میں رکنیت سازی کی مہم میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ جلپائی گڑی ، کوچھ بہار ، شمالی دیناچ پور ، جنوبی دیناچ پور اور علی پور دوار میں جو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہیں، مالدا ، ندیا ،شمالی اور جنوبی 24 پرگنا اضلاع میں ارکان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔