مغربی بنگال میں دیدی کی شکست یقینی ، وزیراعظم

,

   

Ferty9 Clinic

جئے شری رام کے نعروں کے ساتھ ہم دیدی کا واراناسی میں خیرمقدم کریں گے

کولکتہ : وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ واراناسی کا حوالہ دیتے ہوئے ترنمول کانگریس پر طنز کیا ۔ کیونکہ ترنمول کانگریس نے خارجی افراد کا تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ مودی نے کہا کہ میں واراناسی سے مقابلہ کرکے کامیاب ہوا ہوں ۔ جئے شری رام کے نعرے کے ساتھ ہم دیدی کا وارناسی میں خیرمقدم کریں گے ۔ کیونکہ دیدی مغربی بنگال میں ناکام ہورہی ہیں ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی انتخابی مہم کا اصل ہتھیار بیرونی افراد ہے ۔ ممتابنرجی نے ہمیشہ بی جے پی کو درانداز پارٹی قرار دیا ہے اور خود کو بنگال کی سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بنگال کی بیٹی ہوں یہاں حکومت کرنے کا مجھے ہی حق ہے ۔ اس کے جواب میں نریندر مودی نے کہا کہ دیدی کا مغربی بنگال میں صفایا ہونے والا ہے اس کے بعد ہم دیدی کا جئے شری رام کے ساتھ واراناسی میں خیرمقدم کریں گے ۔ ممتابنرجی اپنی تقاریر میںاکثر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کرتی ہیں کہ یہ پارٹی بنگال کے کلچر کو تباہ کردے گی ۔ ترنمول کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ممتابنرجی نے آئندہ الیکشن واراناسی سے لڑیں گی ۔ اس کے جواب میں مودی نے پوچھا کہ آیا وہ خود اپنی ریاست میں نندی گرام سے ہٹ کر کسی اور حلقہ سے مقابلہ کریں گی کیونکہ مغربی بنگال کے انتخابات میں وہ خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں ۔ شمالی 24 پرگنہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے بی جے پی کو خارجی طاقت قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی بنگال کے تکڑے کرنا چاہتی ہے ۔ اس مقام سے صرف 60 کیلو میٹر دور ایک اور ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے جواب دیا کہ دیدی اب اپنی ریاست کو چھوڑ کر دوسری محفوظ جگہ کو تلاش کررہی ہیں ۔ ہم ان کا واراناسی میں خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ایک جہاز ہے جو ہالدیہ سے واراناسی کو جاتا ہے ۔ ایک اور چیز یہ ہے کہ میرے بنارس کے لوگ بڑے دل والے ہیں وہ کسی بھی سیاح کو یا خارجی شخص کو نشانہ نہیں بناتے ۔ اور یہ نہیں کہتے کہ تم سیاح یا خارجی ہو بلکہ وہ ہر ایک کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ واراناسی میں آپ ایسے بے شمار لوگ دیکھیں گے جن کے ماتھے پر تلک اور زبان پر جئے شری رام کے نعرے ہوں گے ۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ دیدی ایسے میں آپ کا کیا ہوگا ؟۔ وزیراعظم مودی نے 2014 ء اور 2019 ء میں دو مرتبہ لوک سبھا انتخاب جیتا ہے ۔