مغربی بنگال میں کابینہ کی توسیع، 35 نئے وزراء کو حلف دلایا گیا

   

لوک بھون میں تقریب کا انعقاد۔ ریاست میں جملہ وزراء کی تعداد 41 ہوگئی
کولکاتہ، یکم جون (یو این آئی) مغربی بنگال کی سوویندو ادھیکاری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے کے اندر پیر کو اپنی کابینہ کی پہلی بڑی توسیع کی، جس میں 35 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی چیف منسٹر سوویندو ادھیکاری سمیت وزراء کی کل تعداد 41 ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل چیف منسٹر کے ساتھ پانچ دیگر وزراء نے حلف لیا تھا۔حلف برداری کی تقریب لوک بھون میں منعقد کی گئی، جہاں گورنر آر این روی نے نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ آج حلف لینے والوں میں 13 کابینہ وزراء، 19 وزرائِ مملکت (اسٹیٹ منسٹرز) اور 3 آزادانہ چارج والے وزرائِ مملکت شامل ہیں۔آج حلف لینے والوں میں مسٹر تپس رائے (مانکتلا)، مسٹر دیپک برمن (پھالاکاٹا)، مسٹر جگن ناتھ چٹوپادھیائے (سوری)، مسٹر شردوت مکھوپادھیائے (راجارہاٹ-نیو ٹاؤن)، مسٹر سوپن داس گپتا (راسبیہاری)، مسٹر سجل گھوش (بارانگر)، مسٹر شنکر گھوش (سلی گوڑی)، مسٹر ارجن سنگھ (نواپارہ)، مسٹر اشوک ڈنڈا (میینا)، مسٹر اندرنیل خان (بیہالا مغرب)، محترمہ مالتی راوا رائے (طوفان گنج) اور مسٹر راجیش مہتو (گوپی بلبھ پور) کے ساتھ کئی دیگر اراکینِ اسمبلی (ایم ایل اے ) شامل ہیں۔ اوسگرام سے محترمہ کلیتا مانجھی اور کاندی سے محترمہ گارگی گھوش داس نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔کابینہ رینک کے وزراء میں مسٹر دیپک برمن، مسٹر تپس رائے ، مسٹر شنکر گھوش، مسٹر منوج اوراؤں، مسٹر ارجن سنگھ، مسٹر گوری شنکر گھوش، مسٹر جگن ناتھ چٹوپادھیائے ، مسٹر سوپن داس گپتا، مسثر کلیان چکرورتی، مسٹر دودھ کمار منڈل، مسٹر اجے پودار اور مسٹر اروپ کمار داس شامل ہیں۔ مسٹر اندرنیل خان، محترمہ مالتی راوا رائے اور راجیش مہتو کو آزادانہ چارج والے وزرائِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے ۔وزرائِ مملکت کی فہرست میں جوئیل مرمو، مسٹر ہرے کرشنا بیرا، مسٹر آنند مئے برمن، مسٹر اشوک ڈنڈا، نادیہ چند باؤری، بوشال لاما، دیواکر گھرامی، شانتنو پرمانک، محترمہ پورنیما چکرورتی، محترمہ مومیتا بسواس مشرا، محترمہ گارگی گھوش داس، مسٹر امیش رائے ، مسٹر کوشک چودھری، بھاسکر بھٹاچاریہ، محترمہ کلیتا مانجھی، شری براج بسواس، دیپانکر جینا، محترمہ سومنا سرکار اور محترمہ امیا کسکو شامل ہیں۔واضح رہے کہ 4 مئی کو انتخابی نتائج کے اعلانات میں پارٹی نے ریاستی اسمبلی کی 294 نشستوں میں سے 208 نشستوں پر جیت حاصل کی تھی۔ مسٹر ادھیکاری نے نو مئی کو بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا، ان کے ساتھ پانچ دیگر وزراء مسٹر دلیپ گھوش، مسٹر اگنی مترا پال، مسٹر اشوک کیرتنیا، رام ٹوڈو اور مسٹر نسیتھ پرمانک نے بھی حلف لیا تھا۔