کولکتہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں جغرافیائی نہج دیتے ہوئے بنگالار رس گلہ (بنگالی رس گلہ) کے ٹیاگ کے ساتھ ’’یوم رس گلہ‘‘ تقاریب منائی گئی ۔2 سال قبل اڈیسہ کے خلاف ریاست بنگال میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ بنگال کی اس مشہور شیرینی کے موجد نوبن چندرا داس کے مجسمہ کو کولکتہ میں پھول مالائیں چڑھائی گئیں ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ششی پانجہ بھی موجود تھے ۔