مغربی ممالک کو افغانستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے : پوٹین

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی ممالک کو افغانستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے جہاں طالبان نے گذشتہ اتوار کو مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ پالیسی عائد نہیں کی جانی چاہئے ۔ پوٹین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبان اپنے شہریوں اور بیرونی سفارت کاروں کو سیکوریٹی فراہم کرینگے ۔ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں مزید انتشار نہیں ہوگا ۔