مغربی گوداوری میں سڑک حادثہ، 9افراد شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ 20فروری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 9افرادشدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے جنگاریڈی گوڑم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین الٹ گئی۔حادثہ کے وقت وین میں 22مسافرین سوار تھے جن کا تعلق بھیماورم سے تھا۔اس حادثہ میں 9افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔