ماسکو : روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ فوج کو کافی مقدار میں ایمونیشن فراہم کر دیا گیا ہے۔شوئے گو نے فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں روس۔یوکرین جنگ اور مغرب کے اقدامات کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ روس مسلح افواج، یوکرین میں جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مغربی ممالک کی طرف سے بے مثال فوجی امداد کے باوجود دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ صرف حالیہ ایک مہینے کے دوران 15 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہمارے فوجی، یوکرینی فوج کے 8 طیارے، 277 ڈرون طیارے، 430 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 18 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 225 ہوٹزر اور مارٹر توپیں تباہ کر چکے ہیں۔ یوکرینی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مغربی ممالک کی طرف سے اسلحے کی بے مثال مدد کے باوجود ہم یوکرینی فوج کو نقصان پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہیں”۔