مغل کا نالہ کے قریب گانجہ ضبط

   

حیدرآباد۔/21 فبروری، ( سیاست نیوز) ایکسائیز انفورسمنٹ حیدرآباد نے آج مغل کا نالہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ مغل کا نالہ علاقہ میں تلاشی کے دوران منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن 26 سالہ تلواڑے بسواکو حراست میں لینے کے بعد اکسائیز پولیس نے مزید تحقیقات انجام دی۔ اس شخص کے قبضہ سے ایک کیلو گرام سوکھا گانجہ ضبط کرنے کے بعد مزید ایک کارروائی میں دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ 24 سالہ کریل وشال اور 28 سالہ کریل وجئے ساکنان کاٹے دھن کو گرفتار کرلیا۔ اکسائیز پولیس نے علیحدہ کارروائیوں میں 25 کیلو 970 گرام گانجہ، ایک کار، ایک موٹر سیکل اور 4 سیل فون ضبط کرلئے۔