حیدرآباد۔18 ۔اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک مغویہ شخص کو اس کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بچایا۔اس مغویہ شخص کی شناخت ایس نریش کے طورپر کی گئی ہے ۔اس کو تین افراد نے اغواکیا تھا۔اغواکنندوں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔اغواکنندوں اور مغویہ کا تعلق ضلع کے دھرماپوری ٹاون سے ہے ۔اگرچہ کہ اغوا کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم سمجھاجاتا ہے کہ مالی تنازعہ اس واردات کی اہم وجہ ہے ۔ اس کے ارکان خاندان کے مطابق نریش، کوڈمیال کے پاس پٹرول پمپ پر کام کرتاتھا جس کا تین افراد نے دھرماپوری ٹاون کے قریب سے زبردستی طورپر کار میں اغواکرلیا۔مقامی افراد جنہوں نے نریش کااغواہوتاہوادیکھا، فوری طورپر ان کے ارکان خاندان اور دوستوں کو اس بات کی اطلاع دی۔