مغوی افسر کی اہلیہ کی ماؤ نوازوں سے اپیل

   

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں اغوا کیے گئے ڈپٹی انجینئر اجے روشن لاکڑا کی اہلیہ نے ماؤ نوازوں سے اپنے شوہر کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مغوی ڈپٹی انجینئراجے روشن لاکڑا کی اہلیہ ارپیتا اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ ہفتہ کو نکسل متاثرہ دور دراز گاؤں برجی پہنچی اور ماؤ نوازوں سے اپیل کی۔ انہوں نے ماؤنوازوں سے اپنے شوہر کو بحفاظت رہا کرنے کی درخواست کی ہے ۔ کچھ گاؤں والوں کی مدد سے ارپیتا بائیک سے برجی گاؤں پہنچی۔ بعض مقامی عوامی نمائندوں نے بھی ان سے ملاقات کی ہے ۔