لکھنؤ۔8 ۔ اپریل(سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے آج کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔چہارشنبہ کو یہاں اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا‘‘ملک میں مہلک کورونا کے بڑھتے معاملات میں مرکز و ریاستی حکومتوں کو پوری تال میل سے کام کرنے کے ساتھ ملک کے 130 کروڑ عوام کے روزی روٹی و ان کے مفاد کو نظر میں رکھ کر ہی اگلا فیصلہ لینے کی ضرورت ہے ۔بی ایس پی حکومت کی جانب سے عوام کے وسیع ترمفاد میں کئے گئے فیصلوں کی ضرور استقبال کرے گی۔