مفت ٹیلرنگ سنٹر آرمور پر تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

   


آرمور ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء آرمور منڈل(محمود مدنی ) کی سلائی سنٹر ٹریننگ کا 1 بیاچ مکمل ہوگیا۔ اس ضمن میں مفتی محمد رفیق ذاکر قاسمی صدر جمیعت العلماء آرمور نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ آرمور جمیعت العلماء کی جانب سے چھ مہینے پہلے مفت ٹیلرنگ سنٹر کا آغاز عمل میں آیا تھا اس وقت بھی آرمور حلقہ اسمبلی انچارج راجیشور ریڈی مہمان خصوصی تھے اور آج بھی مہمان خصوصی آرمور حلقہ اسمبلی انچارج راجیشور ریڈی کے ہاتھوں سلائی سنٹر میں تربیت حاصل کرنے والی 20 خواتین کے سرپرستوں کو اسناد تقسیم کئے گئے۔ اس تقسیم اسناد کے موقع پر آرمور انچارج راجیشور ریڈی کی شالپوشی کی گئی۔ اور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون ، پریم پنڈت ، اور کونسلرس کی شالپوشی کی گئی۔ جنمیں 14 وارڈ محمد امتیاز حسین کونسلر اور نمائندے کونسلرس عبدالرحمن ، سید عتیق ، سید فیاض ، آرمور مرکزی کمیٹی صدر محمد معین الدین کی شالپوشی کی گئی۔ اس موقع پر جمیعت العلماء آرمور کے اراکین موجود تھے۔